سابق ایم پی اے شمائلہ رانا کےخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی

سابق ایم پی اے شمائلہ رانا کےخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سابق ایم پی اے شمائلہ رانا کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز مذکورہ ایم پی اے کے وکیل نے فاضل عدالت میں حاضری معافی کی درخواست پیش کر دی جسے فاضل عدالت نے منظور کر لیا ہے۔ شمائلہ رانافاضل عدالت کے روبرو حاضر تھی۔ واضح رہے کہ مذکورہ کے خلاف الیکشن کمیشن پنجاب نے مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی بننے والی سابق ایم پی اے کے خلاف جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -