والد کو قتل کرنے والے ملزم کی بریت کی درخواست خارج

والد کو قتل کرنے والے ملزم کی بریت کی درخواست خارج

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج انجم رضا نے والد کو قتل کرنے والے ملزم کی جانب سے بریت کی درخواست خارج کرکے استغاثہ کی شہادت طلب کر لی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم بلال منیر پر الزام ہے کہ اس نے غازی آباد کے علاقہ میں دو سال قبل 25 فروری کو اپنے والد شاہد منیر کو جائیداد کے تنازع پر قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے ماموں کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو فاضل عدالت کے حکم پر جیل بھجوا دیا تھا۔

گزشتہ روز فاضل جج نے ملزم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست وکلاءکی بحث قلمبند کرتے ہوئے خارج کر دی۔

مزید :

علاقائی -