شاہدرہ ،فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل گےا،جانی نقصان نہیں ہوا

شاہدرہ ،فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل گےا،جانی نقصان نہیں ہوا

  

لا ہور (کر ائم سےل)شاہدرہ کے علاقے مےںفیکٹری میں آتشزدگی کی وجہ سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکسترجبکہ کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا،امدادی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے آگ کو پھیلنے سے بچا لےااور ارد گرد کی تمام عمارتیں محفوظ رہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ میں کالا خطائی روڈ حاجی کورٹ سٹاپ کے عقب میں واقع ایک فےکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے نہ توکوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی شہری یا ملازم زخمی ہوا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریسکیو1122، پولیس اور دیگر امدادی اداروں نے بر وقت کارروائیاں کرتے ہوئے مزید نقصان سے بچا لیا۔

مزید :

علاقائی -