غیر قانونی رہائش پذیرغیر ملکی شخص گرفتار،1 کلو ہیروئن برآمد

غیر قانونی رہائش پذیرغیر ملکی شخص گرفتار،1 کلو ہیروئن برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سےل)گرین ٹاﺅن کے علاقہ سے پولیس نے پاکستان مےںغیر قانونی طور پر رہائش پذیرغیر ملکی شخص کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 1کلو ہیروئن بھی برآمد کر لی۔ذرائع کے مطابق ایلیکس نامی شخص کا پاسپورٹ بھی اپنی مدت پوری کر چکا ہے اور وہ قانون کے برعکس پاکستان میں رہائش رکھنے کے ساتھ ساتھ منشیات کا دھندا بھی کر تا تھا۔ اس کی گرفتاری مخبری کے نتےجے میں عمل میں آئی اور اس وقت بھی اس کے قبضہ میں ایک کلو ہیروئن موجود تھی۔تھانہ گرین ٹاﺅن کی پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد ملزم کے خلاف غیر قانونی قیام اور منشیات فروشی کا پرچہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -