انرولمنٹ فیس میںاضافہ واپس نہ ہواتو بھوک ہڑتال کرینگے، ینگ لائرز

انرولمنٹ فیس میںاضافہ واپس نہ ہواتو بھوک ہڑتال کرینگے، ینگ لائرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب بار کونسل کی جانب سے انرولمنٹ فیس میں اضافہ کے خلاف ینگ لائرز نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیسوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو بھوک ہڑتال کی جائے گی۔پنجاب بار کونسل کی جانب سے انرولمنٹ فیس میں 50فیصد اضافے کے خلاف نوجوان وکلاءنے لاہور ہائیکورٹ بارمیں احتجاج کیا۔احتجاجی وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے نوجوان وکلاءراہنماوں نے کہا کہ پنجاب بارکونسل کاروباری ادارہ نہیں بلکہ وکلاءکی فلاح وبہبودکے لئے قائم کیا گیا ہے ۔فیسوں میں حالیہ اضافہ اس پیشے میں نئے آنے والے وکلاءپراضافی بوجھ ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ فیسوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ نوجوان وکلاءپنجاب بار کونسل کے سامنے بھوک ہڑتال کریں گے۔
وکلاءہڑتال

مزید :

صفحہ آخر -