”ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے “دائردرخواست خارج

”ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے “دائردرخواست خارج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے موجودہ طریقہ کارکے خلاف دائردرخواست ناقابل پذیرائی قرار دے کر خارج کردی۔فاضل جج نے قرار دیا کہ اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین میں طے کیا جاچکا ہے ۔عدالت آئین کے منافی کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی ۔فاضل جج نے مزید قرار دیا یہ درخواست اس لئے بھی ناقابل سماعت ہے کہ اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے موجودہ طریقہ کار کے باعث درخواست گزار کا کوئی حق بھی متاثر نہیں ہورہا ۔زیر نظر درخواست میں کوئی تشریح طلب نکتہ موجود نہیں۔

طریقہ کار

مزید :

صفحہ آخر -