پیپلزپارٹی اپنے کشمیریوں کے عزم کو خراج تحسین پیش کر تی ہے،آصف زرداری

پیپلزپارٹی اپنے کشمیریوں کے عزم کو خراج تحسین پیش کر تی ہے،آصف زرداری

  

اسلام آ باد( پ ر )سا بق صدر پا کستان آصف علی زرداری نے یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال 5 فروری کو ہم اپنے کشمیری بھا ئیوں اور بہنوں کے حق خود داردایت کی کی حما یت کے عزم کے اعادہ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ وہ حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹرز میں بھی موجود ہے اور اسے کسی بھی ظلم اور طاقت کے استعمال سے پا مال نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر پا کستان پیپلزپارٹی اپنے کشمیری بھا ئیوںاور بہنوں کے عزم کو خراج تحسین پیش کر تی ہے اور ان تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر تی ہے جنھوں نے اپنے حق کے حصول کے لیے لا زوال قر با نی پیش کی ۔ پا کستان مسئلہ کشمیر کا ایک منصفا نہ با و قار اور پر امن حل چا ہتی ہے جو کہ کشمیر یوں کی ا منگوں اور آرزوں کے مطا بق ہو پی پی پی مذا کرات اعتماد سازی کے اقدا مات عوام سے عوام کے رابطوں اور دو طرفہ تجارت جیسے اقدام اٹھانے کے ذر یعے مسئلہ کشمیر کو پر امن طر یقے سے حل کر نا چا ہتی ہے پا کستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ان کی منصفا نہ اور جائز جدوجہد میں پارٹی ان کے شا نہ بشا نہ کھڑی رہے گئی۔

زرداری

مزید :

صفحہ آخر -