انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سکول‘ کینال روڈ‘ کا نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سکول‘ کینال روڈ‘ کا نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سکول‘ کینال روڈ‘ بالمقابل لاہور میڈیکل کالج‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ایس او ایس ویلج فار بوائز‘ فیروز پور روڈ‘ لاہور‘ ایس او ایس ویلج فار گرلز‘ فیروز پور روڈ‘ لاہور‘ الائیڈ سکول‘ صدر کیمپس‘ جوڑے پل‘ لاہور کینٹ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گجر کالونی‘ رائے ونڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ بستی امین پورہ‘ رائے ونڈ‘ ضلع لاہور‘ گورنمنٹ منوّر مڈل گرلز سکول‘ وسن پورہ‘ لاہور اور گورنمنٹ کشمیر گرلز مڈل سکول‘ فاروق گنج‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 1090تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -