خدشہ ہے بجلی بحران کے باعث طلبا کو درسی کتب بروقت نہ مل سکیں،خالد پرویز

خدشہ ہے بجلی بحران کے باعث طلبا کو درسی کتب بروقت نہ مل سکیں،خالد پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار ) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ بجلی بحران کے باعث خدشہ ہے کہ اس سال طلبا کو درسی کتب بروقت نہ مل سکیں ۔ حکومت روزانہ بجلی پیداوار بڑھانے کا ایک نیا منصوبہ سامنے لا رہی ہے مگر عملاً کچھ نہیں ہو رہا ۔ بجلی بحران کے باعث کاغذکی شارٹیج سے کاغذ روز بروز مہنگا ہو رہا ہے اور درسی کتابوں اور کاپیوں کی قیمت کئی گنابڑھ چکی ہے حکومت کو چاہیے کہ درسی کتب کے لئے استعمال ہونے والے مخصوص کاغذ کو ڈیوٹی فری کرے تاکہ مقابلے کی فضا میں لوکل پیپر ملز کاغذ سستا کریں ۔ کاغذ سستا کرنا تعلیم کے فروغ کے لئے اسی طرح ضروری ہے ۔جیسے نئے سکولوں کا قیام اور سکو ل نہ جانے والے بچوں کی انرولمنٹ ضروری ہے۔