تحریک انصاف پنجاب کے زیرِاہتمام یوم کشمیر یکجہتی پر سیمینار آج ہو گا

تحریک انصاف پنجاب کے زیرِاہتمام یوم کشمیر یکجہتی پر سیمینار آج ہو گا

  

لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے زیرِاہتمام 5 فروری ، بروزبدھ، بوقت 2:45 بجے کو یوم کشمیر یکجہتی کے موقع پر بمقام ہمدرد سنٹر لٹن روڈ پر©" کشمیر تکمیل پاکستان کانامکمل ایجنڈا کے موضوع©" پر سیمینار کی صدارت صدر پنجاب اعجازاحمدچوہدری کریںگے۔سیمینار کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کشمیر کمیٹی کے سربراہ اور سابقہ وزیرخارجہ خورشید محمودقصوری ہوںگے ۔ سیمینارسے حامد خان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر یاسمین راشد، کالم نگار الطاف حسین قریشی، اوریا جان مقبول، جبار مرزا، ولید اقبال اور عمر ظہیر میربھی خطاب کریںگے۔ جبکہ سیمینار میں ایم این ایز شفقت محمود ، عندلیب عباس رائے حسن نواز،سردارعارف رشید، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر نوشین حامدمعراج، سعدیہ سہیل ، فاروق امجد میر، سردار احمد علی دریشک سمیت دیگر کارکنان شرکت کریںگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -