اداکارہ میرا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ،سماعت8 فروری تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے یو ٹیوب پر غیر اخلاقی اور فحش ویڈیوز لگانے پر اداکارہ میرا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت8 فروری تک ملتوی کردی ۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار شہری شبیر محمد کے وکیل اختر محمود ڈھلوں عدالت میں موجود تھے تاہم پولیس کی جانب سے جواب موصول نہ ہونے کے باعث عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مزنگ کو تاکید کی ہے کہ وہ آئندہ تاریخ سماعت پر ہر حال میں اپنے کمنٹس پیش کرے استغاثہ کے مطابق شبیر محمد نامی شہری نے دائر کردہ اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ سائل نے انٹر نیٹ پر یو ٹیوب میں اداکارہ میرا کی کیپٹن نوید کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو دیکھی جو کہ اسلامی مملکت میں گناہ کبیرہ ہے ۔