پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرکزی دفتر میں جلسہ آج ہوگا

پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرکزی دفتر میں جلسہ آج ہوگا

  

لاہور(وقائع نگار ) کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن PP-146 و سنیئر نائب صدر پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور فیصل عدنان نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم کشمیر بھرپور طریقہ سے منانے کے لیے پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمام مرکزی دفتر میں جلسہ ہوگا اور ریلی نکالی جائے گی انھوں نے کہا اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کاحق دلوائے اور عالمی ضمیر کشمیریوں کا بہتا لہو بھی دیکھے شہدائے کشمیر کا خون رنگ لائے گابھارتی مظالم کی سیاہ رات اب کٹنے کو ہے یوم آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا اور کشمیری اپنی قسمت کے آپ مالک ہوں گےا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -