ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن کی آڑ میں ظلم کی انتہا کر دی ، سرفراز خان

ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن کی آڑ میں ظلم کی انتہا کر دی ، سرفراز خان

  

لاہور(وقائع نگار ) ٹاﺅن شپ کالج روڈ کے تاجروں کا معاشی قتل عام فوری طور پر بند نہ کیا گیا اورLDA کے منہ زور اور بے لگام گھوڑے کو لگام نہ دی گئی تو ٹاﺅن شپ کے تاجر شٹر ڈاﺅن کرنے پر مجبور ہو جائے گے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران عمر چوک ٹاﺅن شپ کے چیئر مین سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان نے کالج روڈٹاﺅن شپ کے متاثرہ تاجروں سے ملاقات میں کیا۔ محمد سرفراز نے کہا کہ ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن کی آڑ میں ظلم و زیادتی کی انتہاءکر دی ہے۔ ۔ محمد سرفراز خان نے کہا کہ تاجروں کے اس مسئلہ کو صرف حمزہ شہباز شریف ہی حل کروا سکتے ہیں ٹاﺅن شپ کے تاجر کمرشلائزیشن فیس دینے کو تیار ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -