پشاور دھماکے ، جنداللہ کی کارروائی کو ہم سے منسوب نہ کیاجائے: تحریک طالبان

کیپشن: Taliban
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے کہاہے کہ جنداللہ کی کارروائیوں کو منسوب کیاجائے اور نہ ہی تحریک کا کوئی جنداللہ سے تعلق ہے ، احمداللہ مروت ذمہ داری قبول کرے تو اُسے طالبان کی کارروائی نہ سمجھاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے پشاور میں حالیہ ہونیوالے دونوں دھماکوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جنداللہ نام سے تحریک طالبان کا کوئی ذیلی گروپ نہیں ، احمد اللہ مروت کو مجاہدین حلقوں میں کوئی نہیں جانتا، اگر وہ ذمہ داری قبول کربھی لے تو اُسے طالبان کی کارروائی نہ سمجھاجائے ۔ دوسری طرف نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق گل مست نے پشاور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ، عسکریت پسند گل مست افغانستا ن میں رہتاہے ۔