عراق کے دارلحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے چار دھماکے ، 16افراد جاں بحق
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی دارلحکومت بغداد کے گرین زون سمیت مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے چار دھماکوں میں کم ازکم 16افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر پارک کی گئیں بارود سے بھری دوکاریں دھماکے سے اُڑادی گئیں جس کے نتیجے میں کم ازکم سات افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے ۔بعدازاں ایک خود کش حملہ آورنے ایک ریسٹورنٹ میں گھس کر خود کو اُڑالیاجس سے پانچ افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے ۔اُدھرشہرکے تجارتی علاقے کھلانی سکوائر کے قریب کھڑی کار میں دھماکے سے چارافرادجاںبحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر میڈیکل حکام نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کردی ۔