صرف 15 سیکنڈ میں گولی کا زخم ختم

صرف 15 سیکنڈ میں گولی کا زخم ختم
صرف 15 سیکنڈ میں گولی کا زخم ختم
کیپشن: صرف 15 سیکنڈ میں گولی کا زخم ختم
صرف 15 سیکنڈ میں گولی کا زخم ختم
کیپشن: صرف 15 سیکنڈ میں گولی کا زخم ختم
صرف 15 سیکنڈ میں گولی کا زخم ختم
صرف 15 سیکنڈ میں گولی کا زخم ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) جہاں دنیا میں خطرناک ترین گولیاں (بلٹ) بنائی جا رہی ہیں جو انسان کا چیر پھاڑ کر کے رکھ دیں وہیں میڈیکل سائنس ان زخموں کو بھرنے کیلئے علاج دریافت کر رہی ہے۔ حال ہی میں ایک مغربی کمپنی نے ایسی سرنج ایجاد کی ہے جو صرف 15 سیکنڈ میں گولی کے زخم کو بھر دیتی ہے۔ سرنج ایجاد کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گولی کا کیسا بھی زخم ہو یہ سرنج ایسی استطاعت رکھتی ہے کہ زخم کو صرف 15 سیکنڈ میں بھر دیتی ہے۔ اس سرنج کی خاص بات اس میں موجود چھوٹے چھوٹے سپنج کے ٹکرٹے ہیں جو زخم میں داخل ہو کر خون کو رسنے سے روکتے ہیں۔ کمپنی نے امریکی فوج سے 50 لاکھ ڈالر لے کر حیوانات پر اس کے تجربات بھی کئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجربات میں بہت بڑی کامیابی ہوئی ہے۔ ایک امریکی فوجی جو مشرق وسطیٰ میں تعینات رہ چکا ہے کا کہنا تھا کہ اس نے بہت سے ایسے زخمی فوجی دیکھے جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں چلے گئے ،موت کی بڑی وجہ ان فوجیوں کے زخم وقت پر مندمل نہ ہو نا اور بہت سا خون بہنا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر یہ سرنج پہلے موجود ہوتی تو بہت سے لوگوں کو بچایا جا سکتا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -