میکے میں میرا کی ’چاند گاڑی‘ پر سیاحت

میکے میں میرا کی ’چاند گاڑی‘ پر سیاحت
میکے میں میرا کی ’چاند گاڑی‘ پر سیاحت
کیپشن: Meera

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گلابی اردو اور چوریاں کرانے سے شہرت پانے والی اداکارہ میرا کی ایک اور چوری ہو گئی لیکن اسے میکے سے ”چاندگاڑی“ مل گئی۔ میرا شیخوپورہ میں اپنے آبائی گھر جاتے ہوئے گاڑی کی چابی گنوا بیٹھیں اور بے کار ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے ’چنگ چی‘ کا انتخاب کیا اور اس ’ چاند گاڑیپر میکا شہر گھوما۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بے کار ہونے پر میرا نے لاک ماسٹروں سے بھی رابطے کئے لیکن مسئلہ حل نہ ہوا تو انہوں نے روائتی مشرقی انداز میں باپردہ ہو کر رکشے میں تمام رشتہ داروں کے گھر کا سفر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا نے رکشہ ڈرائیور کو تیز چلنے کی ہدایت کی جس کے باعث متعدد بار رکشہ حادثے سے بال بال بچا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -