اداکار نے جیکی شروف کی بیوی پر شرمناک الزام لگا دیا ، قابل اعتراض تصویر عدالت کو دے دی

اداکار نے جیکی شروف کی بیوی پر شرمناک الزام لگا دیا ، قابل اعتراض تصویر عدالت ...
  • اداکار نے جیکی شروف کی بیوی پر شرمناک الزام لگا دیا ، قابل اعتراض تصویر عدالت کو دے دی
  • اداکار نے جیکی شروف کی بیوی پر شرمناک الزام لگا دیا ، قابل اعتراض تصویر عدالت کو دے دی

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ جوڑی آشا شروف اور ساحل خان کے عدالتی جھگڑے نے اب اچانک ایک سکینڈل کی صورت اختیار کر لی ہے اور ساحل خان کے وکیل نے عدالت میں دونوں کی قابل اعتراض تصاویر پیش کر کے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

لاکھوں مغربی لڑکیاں تعلیم کا بوجھ اٹھانے کے لیے شرمناک کام پر مجبور

آشا شروف کی طرف سے ساحل خان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ان کے 5 کروڑ روپے ہڑپ کر گئے ہیں۔ آشاکا موقف تھا کہ وہ دونوں بزنس پارٹنر تھے اور انہوں نے ساحل کو اپنے لئے کچھ تحائف خریدنے کیلئے 5 کروڑ دیئے تھے مگر انہوں نے اپنے لئے مرسیڈیز کار، قیمتی گھڑثیاں اور بالیاں خرید لیں۔ ساحل خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں فنکار محض بزنس پارٹنر نہیں تھے بلکہ ان کا تعلق کچھ اور بھی تھا اور اسی کے ثبوت میں انہوں نے دونوں فنکاروں کی قابل اعتراض تصاویر عدالت میں پیش کر دیں۔ آشا شروف کے وکلاءکا کہنا تھا کہ جھگڑا دھوکہ بازی کا ہے نا کہ دونوں کے تعلق کی نوعیت کا۔ وکلاءنے تصاویر کے اصل ہونے پر بھی اعتراض اٹھایا اور ان کے تفصیلی معائنے کی درخواست کی۔

مزید : تفریح