یونانی وزیر دفاع روس کا دورہ کریں گے

یونانی وزیر دفاع روس کا دورہ کریں گے

ایتھنز(اے پی پی) یونانی وزیر دفاع پانوس کامینوس نے کہا ہے کہ انہیں اپنے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو سے ملاقات کے لیے مستقبل قریب میں روس کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ کامینوس کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے روسی سفیر سے ملاقات کی ہے جس کا مقصد اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال تھا۔ملاقات کے دوران انہیں ماسکو کے دورے کی دعوت دی گئی ۔اس سے قبل کامینوس نے یونان میں تعینات امریکی سفیر سے بھی ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ یونان نیٹو کے اندر رہتے ہوئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

مزید : عالمی منظر