کیف حکومت یوکرائنی باغیوں سے براہ راست بات کرے، روسی وزیر خارجہ

کیف حکومت یوکرائنی باغیوں سے براہ راست بات کرے، روسی وزیر خارجہ

 ماسکو(اے پی پی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرینی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے مشرقی حصے میں سرگرم علیحدگی پسند باغیوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے اور ملک میں جاری بحران کی ذمہ داری ماسکو حکومت پر عائد کرنے سے گریز کرے۔ لاوروف نے امریکا پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ یوکرین کے بحران کو سفارتی کوششوں کی بجائے جنگ سے حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے۔ مغربی ممالک روس پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ یوکرین میں علیحدگی پسندوں کو رقوم، اسلحے اور فوجیوں کی شکل میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تاہم ماسکو اس سے انکار کرتا ہے۔

مزید : عالمی منظر