جرمن صدر پانچ روزہ دورے پر تنزانیہ پہنچ گئے

جرمن صدر پانچ روزہ دورے پر تنزانیہ پہنچ گئے

برلن(اے پی پی) جرمن صدر یوآخم گاؤک پانچ روزہ دورے پر افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے سابق دارالحکومت اور ام البلاد کہلانے والے شہر دارالسلام میں تنزانیہ کے صدر جاکایا کیکواتی سے ملاقات کی۔ یوآخم گاؤک کا کہنا تھا کہ تنزانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ جرمن اداروں اور تنظیموں کا تنزانیہ کی سول سوسائٹی کے قیام میں غیر معمولی کردار ہے۔

مزید : عالمی منظر