کیف یوکرائنی باغیوں سے براہ راست مذاکرات اور ملک میں جاری بحران کی ذمہ داری ماسکو حکومت پر عائد کرنے سے گریز کرے، لاوروف

کیف یوکرائنی باغیوں سے براہ راست مذاکرات اور ملک میں جاری بحران کی ذمہ داری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ماسکو(آئی این پی) روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے یوکرائنی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے مشرقی حصے میں سرگرم علیحدگی پسند باغیوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے اور ملک میں جاری بحران کی ذمہ داری ماسکو حکومت پر عائد کرنے سے گریز کرے۔ عالمی میڈیا کے مطابق لاوروف نے امریکا پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ یوکرائن کے بحران کو سفارتی کوششوں کی بجائے جنگ سے حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے۔ مغربی ممالک روس پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کو رقوم، اسلحے اور فوجیوں کی شکل میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تاہم ماسکو اس سے انکار کرتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -