اسپین میں پاکستانی نوجوان کے قتل کے شبہ میں5افراد سے پوچھ گچھ

اسپین میں پاکستانی نوجوان کے قتل کے شبہ میں5افراد سے پوچھ گچھ

 بارسلونا(این این آئی) بارسلونا کے علاقے بادالونا میں 25سالہ پاکستانی نوجوان محمد مبشر کو نامعلوم افراد نے قتل کردیاجس کے شبہ میں 5افرادسے مقامی پولیس نے پوچھ گچھ کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے گاؤں نارووالی سے تعلق رکھنے والے25 سالہ نوجوان محمد مبشر کے قتل پر شبہ میں تین مراکشی اور دو ہسپانوی باشندوں سے پوچھ گچھ کی گئی پولیس کے مطابق ابھی تک ایسی کوئی معلومات نہیں ملیں جس سے قتل کی وجوہات کا پتہ چل سکے پولیس نے قتل کے محرکات سامنے آنے تک مقتول کی لاش دینے سے انکار کیا دوسری جانب بارسلونا کے علاقے بے سوس مار میں گجرات کے گاؤں نونا والی سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان شمریز اقبال نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی متوفی کے ماموں نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ شمریز اقبال بالکل نارمل اور خوش باش انسان تھا اور اسے کوئی معاشی پریشانی بھی نہیں تھی۔

مزید : عالمی منظر