غزہ کی پٹی پراسرائیلی حملوں کے دوران جنگی جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ

غزہ کی پٹی پراسرائیلی حملوں کے دوران جنگی جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کی ...

 نیویارک (این این آئی)غزہ کی پٹی پراسرائیلی حملوں کے دوران جنگی جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ولیم شاباس پر فلسطین کے ساتھ اپنے ذاتی مفاد کے لیے تعاون کا الزام عا ئد کیا گیا تھااقوام متحدہ کی قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ ولیم شاباس نے اسرائیلی الزامات کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کمیٹی کو ایک خط بھی بھیجا جس میں کمیٹی سے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے بعض الزامات سامنے آنے کے بعد جاری تحقیقات اور اس کے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی جانب سے کینیڈین ولیم شاباس کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جسے گزشتہ سال جولائی اور اگست کے دوران غزہ میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔اسرائیل نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ولیم شابس کی تعیناتی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عاید کیا تھا کہ شاباس فلسطینیوں کے حامی اور اسرائیل کے سخت ناقد ہیں۔

مزید : عالمی منظر