امریکہ: جمی ہوئی جھیل میں پھنسے ہرن کو بچالیا گیا

امریکہ: جمی ہوئی جھیل میں پھنسے ہرن کو بچالیا گیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں جمی ہوئی جھیل میں پھنسے ہرن کو بچالیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں جمی ہوئی جھیل میں پھنسے جنگلی ہرن کو ہنٹرز نے بحفاظت باہر کھینچ نکالا۔تفصیلات کے مطابق یہ ہرن بے دھیانی میں مشی گن جھیل میں جاپھنسا اور پھسلن کے باعث اسکا باہر نکلنا دشوار ہوگیااس موقع پر وہاں سے گزرتے ہنٹرز کی ٹیم نے فائر فائٹرز کی ٹیم کے ہمراہ 250فٹ دورانتہائی پتلی برف پر زندگی و موت کی کشمکش میں پھنسے ہرن کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیادو اہلکار جسم پر رسی باندھتے ہوئے منجمد جھیل کے بیچوں بیچ پہنچے اور ہرن کو کشتی میں ڈالتے ہوئے کنارے تک کھینچ لائے۔

مزید : عالمی منظر