تائیوان میں مسافر طیارہ دریا میں گر کر تباہ، 9ہلاک،17بچ گئے

تائیوان میں مسافر طیارہ دریا میں گر کر تباہ، 9ہلاک،17بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تائی پے(آن لائن)تائیوان میں ایک مسافر طیارہ دریا میں گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 17 افراد کو بچا لیا گیا ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز تائیوان کے شہر تائی پے میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک پل سے ٹکرانے کے بعد دریائے تائی پے میں گرگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار58افراد میں سے 9 افراد ہلاک ہوگئے اور 17 مسافروں کو بچا لیا گیا ،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔طیارے میں اب بھی مسافر پھنسے ہوئے ہیں ریسکیو حکام مسافروں کو نکالنے میں مصروف ہیں،طیارے میں عملے کے5 افراد سمیت 58 افراد سوار تھے ۔ریسکیو حکام کے مطابق طیارے کے دریا میں ڈوبنے سے مسافروں کو نکالنے میں مشکلات ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -