مقبوضہ بیت المقدس، ٹریفک حادثے میں 8معمر مسلح خواتین جاں بحق، درجنوں زخمی

مقبوضہ بیت المقدس، ٹریفک حادثے میں 8معمر مسلح خواتین جاں بحق، درجنوں زخمی

مقبوضہ بیت المقدس(اے پی پی) مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ٹریفک حادثے میں 8معمر مسلح خواتین جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ خواتین ایک بس میں سوار تھیں اور مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کرکے واپس گھروں کو جاری تھیں کہ ان کی بس بیرشیبا نامی علاقے میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس پر 2 ٹریکٹر لدے تھے پولیس نے ٹرک اور بس کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جاں بحق ہونے والی خواتین کی عمریں 50اور 70 سال کے درمیان تھیں۔

مزید : عالمی منظر