دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ، پاکستان میں عام تعطیل

 دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ، پاکستان میں عام تعطیل
 دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ، پاکستان میں عام تعطیل

  

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ۔اور اس دن کے حوالے سے پاکستان میں سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے جس کا مقصد کشمیر میں رہنے والے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو یہ احساس دلانا ہوتا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔

پاک فوج کی جنوبی وزیرستان میں فضائی کاروائی ، 25 دہشت گرد ہلاک

آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ۔جبکہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سمیت پاکستان کی تمام صوبائی اسمبلیوں ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جاتی ہے۔  واضح رہے برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد بھارت کی جانب سے کشمیر پر قبضہ کر لیا گیا تھا جو اب بھی قائم ہے اور آج کے دن (5 فروری) مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے اور آزادی کی جنگ لڑنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔

مزید : قومی /Headlines