رواں مالی سال کے دوران 1326 ارب روپے کا ٹیکس وصول

رواں مالی سال کے دوران 1326 ارب روپے کا ٹیکس وصول

اسلام آباد(آئی اےن پی)ایف بی آرنے رواں مالی سال کے دوران 1326 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرلیا۔حکومت کیلئے28 کھرب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کرنا ناممکن ہوگیا۔ایف بی آر رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران 1470 ارب روپے کے ریونیو ہدف کے مقابلے1326 ارب روپے ہی جمع کرپائی۔ جولائی سے جنوری دوہزار پندرہ کے دوران ریونیو خسارہ ایک سو چونتیس ارب روپے تک بڑھ گیا۔ حکومت خام تیل کی گرتی قیمت کو ریونیو خسارے میں کمی بنیادی وجہ بتا رہی ہے۔ جس سے نمٹنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پردس فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ ماہ پانچ فیصد اضافی سیلزٹیکس سے ساڑھے سترہ ارب روپے کا ریونیو جمع ہوا تھا۔ دوسری جانب آئی ایم ایف، ایف بی آر کی کارکردگی سے مطمئن دکھائی نہیں دیتا۔ آئی ایم ایف کے اندازوں کے مطابق رواں مالی سال ریونیو خسارہ ایک سو چھیالیس ارب روپے تک بڑھ سکتا ہے۔

مزید : کامرس