لکی سیمنٹ نے زیر سمندر ملبے کی صفائی کی دوسری سالانہ مہم کا آغاز کردیا
کراچی (این این آئی)لکی سیمنٹ نے زیرِ سمند ملبے کی صفائی کی دوسری سالانہ مہم© ڈائیو اگینسٹ ڈیبریزکاآ غا ز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ مہم آسٹریلیا کے پراجیکٹ اوئیر کے تحت عالمی سطح پر منعقد کی جاتی ہے۔اس مہم کے تحت لکی سیمنٹ نے پروفیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائیونگ انسٹرکٹر زکے اشتراک سے اسکوباڈائیورز کے ذریعے کراچی کے ساحل میں واقع چرنا آئی لینڈ کی زیرِ آب صفائی کی۔ اس سلسلے میں لکی سیمنٹ اور اسکوبا ڈائیورز کی ٹیم نے سمندری ماحول کے نظام کے تحفظ کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے، زیرِآب آلودگی کی تفصیلات جاننے اور پانی کے اندر سمندری ملبے کو کم کرنے کی مشترکہ انتظامات بھی کئے۔ واضح رہے کہ سمندری ملبہ آبی گذرگاہوںکی آلودگی اور آبی حیات کو نقصان پہنچانے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ حال ہی میں یونیورسٹی آف پلے ماوئتھ انگلینڈ کی تحقیق کے مطابق ہرسال 250,000 ٹن ملبہ سطح سمندر پر ڈالا جاتا ہے،لکی سیمنٹ پاکستان میں ماں او ربچے کی صحت ، تعلیمی وظائف اور صدر پاکستان کے جنگلات تحفظ پروگرام سمیت ماحولیاتی اورسماجی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔