جعلی کرنسی پھیلانے والوں کےخلاف انتہائی سخت کاروائی کی جائے:لاہورچیمبر

جعلی کرنسی پھیلانے والوں کےخلاف انتہائی سخت کاروائی کی جائے:لاہورچیمبر

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جعلی کرنسی پھیلانے والوں کے خلاف انتہائی سخت کاروائی کرے کیونکہ یہ معیشت اور عوام کو بہت ب±ری طرح نقصان پہنچارہے ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ اگرچہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اصل کرنسی نوٹ کے سکیورٹی فیچرز بہتر بنانا اچھا قدم ہے لیکن ان سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی مہم چلانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کرنسی پھیلانے والے مافیا کا خاتمہ کرنے کے لیے حکومت کو اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں ۔انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ کم از کم اپنی مین برانچوں پر جعلی کرنسی کا پتہ چلانے والی مشینیں اور دیگر آلات ضرور نصب کرے جن سے عوام بھی بلامعاوضہ استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان جعلی کرنسی کے استعمال پر عائد سزاﺅں کی بھرپور تشہیر کرے ۔ عوام کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ اگر اُن کے پاس جعلی نوٹ آئیں تو وہ انہیں قریبی بینک یا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بیکنگ سروس کارپوریشن آفس میں جمع کروائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کی اطلاع کریں۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ حکومت نے اگر جعلی کرنسی پھیلانے والے مافیا کو آہنی ہاتھوں کے ساتھ جڑ سے نہ اکھاڑا تو معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

مزید : کامرس