ایل پی جی کی قیمتوں میں10 روپے کلو کمی،100 روپے مقرر
لاہور(آن لائن )عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاہے،قیمتوں میں کمی کے بعد اب ایل پی جی 100 روپے فی کلوکے حساب سے دستیاب ہوگی۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو کمی فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی جس سے ملک بھر میں سو روپے فی کلو گرام کی قیمت پر دستیاب ہے ۔ دوسری طرف حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیاہے اور زیادہ نرخ وصول کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔