”ٹویوٹا“ کورواں سال ریکارڈ 18 ارب ڈالر خالص منافع حاصل ہونے کا امکان

”ٹویوٹا“ کورواں سال ریکارڈ 18 ارب ڈالر خالص منافع حاصل ہونے کا امکان

ٹوکیو(اے پی پی) جاپان کی کار ساز کمپنی ”ٹویوٹا“ کورواں سال ریکارڈ 18 ارب ڈالر خالص منافع حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ ٹویوٹا حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ین کی شرح تبادلہ اور لاگت میں کمی کے باعث خالص منافع ریکارڈ 18 ارب 10 کروڑ ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کارساز کمپنی کی 31مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت 270 کھرب ین تک پہنچنے کا بھی امکان ہے جبکہ اس سے پہلے ٹویوٹا نے 265 کھرب ین فروخت کی پیشگوئی کی تھی۔

مزید : کامرس