کپا س کے بیج کی بر اتارنا انتہائی ضروری ہے‘زرعی ماہرین

کپا س کے بیج کی بر اتارنا انتہائی ضروری ہے‘زرعی ماہرین

سلانوالی (اے پی پی) زرعی ماہرین نے بوائی سے قبل کپا س کے بیج کانقصان د ے اثرات سے بچاﺅ کے لیے اقداما ت پر زود دیتے ہو ئے کہا کہ کپا س کے بیج کی بر اتارنا انتہائی ضروری ہے تا کہ بیج ڈر ل کی نالیوں سے بغیرکسی رکاوٹ کے آسانی سے مطلوبہ گہرائی تک پہنچ کر اگاﺅ کیلئے درکار نمی کوحاصل کرسکے ،جس سے نہ صرف بیج کااگاﺅبہترہوگا بلکہ پودوں کی مطلوبہ تعدادمیںبھی حاصل ہوگی ۔بیج کا اچھا انتخاب اورشرح بیج کامیاب کاشت کاری کی طر ف پہلا اوربنیادی قدم ہے زیادہ پیداوار کے حصو ل کیلئے تصدیق شد ہ اچھی پیداوارکاحامل بیج جوتوانا اوربیماریوںسے پاک ہو استعمال کیا جا ئے ۔شرح بیج کا انحصاراگاﺅپرہوتا ہے 80سے90فیصداگاﺅ برداربیج کی مقدار10کلوگرام اورتیزاب سے صاف شدہ بیج کی مقدار 6کلوگرام فی ایکڑاستعما ل کی جا ئے۔

بیج کا اگاﺅ معلوم کرنے کیلئے ہربور ی میں سے تھوڑا تھوڑا بیج لیں بیج کی ایک بوری ہونے کی صورت میں بوری کے تین مختلف حصوں سے تھوڑاتھوڑابیج نکال کران کو مکس کریں پھران میں سے تھوڑاسا بیج نکال لیا جا ئے جو کہ تمام بیج کی نمائندگی کرتا ہے ا س بیج کو پانچ تا 10گھنٹے کیلئے بھگودیاجا ئے پھر ا س بھگوئے ہوئے بیج بھیگے ہوئے تولیے پر چار مختلف جگہوںپر 100 100بیج گن کر بکھیر دیے جا ئیں اوران کو ایک اوربھیگے ہوئے تولیے سے ڈھانپ دیاجائے تولیے کی نمی کوبرقراررکھنے کیلئے ان پر وقفے وقفے سے پانی چھڑکتے رہیں یہ عمل تین سے چاردن جاری رکھیں بیج کے براتار نے کے بہت سے فوائد ہے بر اتر ے بیج کا ہاتھ سے بونا آسان ہو تا ہے۔ بر پر بہت سے بیماریوں کیے جراثیم ہوتے ہیں جواترنے کے ساتھ ہی تلف ہوجاتے ہیں براتارنے سے بیج ڈر ل کی نالیوں میں سے باآسانی مطلوبہ جگہ پر پہنچ جاتا ہے ۔اگر بیج کو مختلف بیماریوں اوررس چوسنے وا لے کیڑوں سے بچانے کیلئے زہرلگانامقصودہوتو برداربیج کی نسبت زہرکم لگتا ہے اورنتائج بھی بہتر حاصل ہوتے ہیں زہرلگاکربیج ڈسٹی کاٹن بگھ اورکسی حدتک گلابی سنڈی کوکنٹرول کرتا ہے کپا س کے بیج کی برگندم کے تیزا ب سے دوطریقوں سے اتاری جاتی ہے ۔

مزید : کامرس