آسٹرییا میں شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کمی کا اعلان

آسٹرییا میں شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کمی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(اے پی پی) آسٹرییا کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کمی کا اعلان کیا ہے ۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال ملکی معیشت کے حجم میں اضافہ سست روی کا شکار رہا اور افراط زر میں کمی ہوئی جبکہ بے روزگاری میں اضافہ ہوا ‘ بینک کے مطابق ملک میں بے روزگاری میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔
 آر بی اے کے گورنر گلین سٹیونز کے مطابق بورڈ نے اجلاس کے دوران شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کمی کرتے ہوئے شرح سود 2.25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی مرکزی بینک نے 18 ماہ کے دوران پہلی مرتبہ شرح سود میں کمی کی ہے جبکہ یہ شرح سود کی کم ترین سطح ہے۔
(mik/tar/hab 1145:15)

مزید :

کامرس -