لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روز ملا جلا رجحان رہا - مجموعی طور پر 99کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔27کمپنیوں کے حصص میں اضافہ16کمپنیوں کے حصص میں کمی۔جبکہ56کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس2.41پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 6234.23 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل23لاکھ 14 ہزار400 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 23لاکھ90 ہزار 700حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں این آئی بی بنک لمیٹڈ کے8لاکھ36ہزا ر500حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے3لاکھ16 ہزارحصص۔ جبکہ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کے2 لاکھ21 ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت8.75روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت8.50روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -