ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم ”ٹو مارو لینڈ“ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم ”ٹو مارو لینڈ“ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم ”ٹو مارو لینڈ“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بریڈ برڈ کی ہدایات میں بننے والی ایکشن اورسنسنی سے بھرپور اس فلم میں ایک لڑکی نئی دنیا دریافت کرتی ہے اور ایک تجربے کار سائنسدان اس دنیا کے پوشیدہ رازوں پر سے پردہ اٹھانے میں لڑکی کی مدد کرتا ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں معروف ہالی وڈ اداکار جارج کلونی ، برٹ رابرٹسن اور تھامس رابنسن شامل ہیں۔ایڈونچر پرمبنی فلم کی 22مئی سے سینما گھروں میں نمائش ہوگی ۔

مزید : کلچر