مانسی ڈیسائی ” پریم رتن دھن پایو “کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوں گی

مانسی ڈیسائی ” پریم رتن دھن پایو “کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلسماز نیتن ڈیسائی کی بیٹی مانسی ڈیسائی فلم پریم رتن دھن پایوکی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوں گی۔ اس بات کا انکشاف خود فسلماز نیتن ڈیسائی نے اپنے تازہ انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کوخوشی ہے کہ ان کی بیٹی فلمساز سورج برجیتا کی نگرانی میں فلم پریم رتن دھن پایو پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کریں گی۔ وہ پڑھی لکھی ہیں انہوں نے اعلیٰ تعلیم بیرون ملک میں حاصل کی ہے اور ہدایتکار بھی بننا چاہتی ہے۔ یہ ان کیلئے اچھا آغاز ہیں۔ پریم کاشمار بہترین بالی وڈ فلمسازوں میں ہوتا ہے ان کی بیٹی مانسی کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ فلم پریم رتن دھن پایو کے ہیرو اداکار سلمان خان ہیں فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔

مزید :

کلچر -