سکستھ سگما کی نئی ڈرامہ سیریل”اگر ہوسکے تو“کاکراچی میں آغاز

سکستھ سگما کی نئی ڈرامہ سیریل”اگر ہوسکے تو“کاکراچی میں آغاز

لاہور(فلمرپورٹر)ڈائریکٹر امین اقبال نے کراچی میں سکستھ سگما کی نئی ڈرامہ سیریل”اگر ہوسکے تو“کا آغاز کردیا ہے جس کے پروڈیوسر ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں جبکہ اس سیریل میں سنیتا مارشل اور سید جبران اہم کردار کررہے ہیں۔سیریل کی رائٹر سعدیہ اختر ہیں جبکہ دیگر اہم فنکاروں میں مہ روش،حیا سہگل اور عدنان سعید شامل ہیں۔امین اقبال نے” پاکستان “سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس سیریل کے کے لئے عارضی طور پرکراچی منتقل ہوا ہوں۔اس سے پہلے میں اے این بی کے ساتھ کام کررہا تھا لیکن اب میں آزاد ہوں اور فری لانس کام کررہاہوں ۔انہوں نے بتایا کہ لاہور میں کچھ عرصہ پہلے میں نے پروڈیوسر حسن ضیا کے لئے جو سیریل”بے وفائی تمہارے نام“بنائی تھی وہ جلد آن ائر ہوگی۔امین اقبال نے مزید کہا کہ کاشف پرنس بہت ہی اچھا انسان اور بہترین فنکار تھا جس کی موت سے ہر شخص سوگوار ہے۔

مزید : کلچر