’ سات اچکے“ کو ریلیز کرنے کیلئے صحیح وقت کاانتظار ہے،نیرج پانڈ ے

’ سات اچکے“ کو ریلیز کرنے کیلئے صحیح وقت کاانتظار ہے،نیرج پانڈ ے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلمساز نیرج پانڈے نے کہا کہ وہ اپنی فلم” سات اچکے“ کو ریلیز کرنے کیلئے صحیح وقت کے انتظار میں ہیں۔ بالی وڈ فلمساز نیرج پانڈ ے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ ان کی فلم سات اچکے مکمل ہو چکی ہے اب وہ موضوع وقت اور دن کے انتظار میں ہیں کہ فلم کو ریلیز کریں۔ بہترین موقع کا انتظار ناکامی سے بہتر ہے ۔ فلم کی ہدایات سنجیو شرما نے دی ہے جبکہ پروڈکشن بھی پانڈے نے دی ہے۔ ’فلم میں اہم کردار منوج باجپائی نے ادا کیا ہے۔ نیرج کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم” بے بی“ ہے جس نے اب تک اچھا بزنس کیا ہے۔

مزید :

کلچر -