ہمیشہ سے سنگیتا کے پرستارہیں ،آصف خان

ہمیشہ سے سنگیتا کے پرستارہیں ،آصف خان

لاہور (اے پی پی)ماضی کے نامور ہیرو اداکار آصف خان نے ایک فلمی تقریب میں اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کی فنی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیشہ سے سنگیتا کے پرستاررہے ہیں اس لئے جب بطور ہدایت کا رہ سنگیتا نے انھیں اپنی فلم "لال آندھی"میں انہیں کاسٹ کیا تو ان کی خوشی کی انتہا نہ تھی۔انہوں نے کہا کہ سنگیتا نے فلمی دنیا میں نئے رجحانات کو فروغ دیا جو ان کا اس سلسلے میں ایک بڑا کردار ہے سنگیتانے اب تک جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں ان کو شائقین نے بہت پسند کیا ہے او ر ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

مزید : کلچر