ہارورڈ یونیورسٹی نے عامر خان کو فلم ”پی کے“ پر لیکچر دینے کیلئے مدعوکرلیا

ہارورڈ یونیورسٹی نے عامر خان کو فلم ”پی کے“ پر لیکچر دینے کیلئے مدعوکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) ہارورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بالی وڈ اداکار عامر خان کو فلم ”پی کے“ پر لیکچر دینے کے لئے مدعوکرلیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان کی فلم پی کے نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اور اعزاز حاصل کرنے جا رہی ہے ہارورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ فلم میں عامر خان کے کردار سے متاثر ہوئی جس پر انہوں نے عامر خان کو فلم ”پی کے “ پر لیکچر دینے کے لئے مدعو کیا ہے جس میں وہ اپنے کردار اور اس کی تیاری کے حوالے سے یونیورسٹی کے طلباءسے شیئر کریں گے۔واضح رہے کہ 19 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ”پی کے“ دنیا بھر میں 649 کروڑ کا بزنس حاصل کرچکی ہے۔

مزید :

کلچر -