سرطا ن سے مقابلہ کرنے والی خواتین سے ملنا باعث فخر ہے،ریچاچڈا

سرطا ن سے مقابلہ کرنے والی خواتین سے ملنا باعث فخر ہے،ریچاچڈا
 سرطا ن سے مقابلہ کرنے والی خواتین سے ملنا باعث فخر ہے،ریچاچڈا

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ ریچاچڈا نے کہاکہ سرطا ن کی بیماری سے مقابلہ کرنے والولی خواتین سے ملنا باعث فخر ہے۔ اداکارہ ریچا چڈا نے عالمی سرطان سے بچا¶ کے دن کے موقع پر خصوصی تقریب میں سرطان بیماری سے مقابلہ کرنے والی باہمت خواتین سے ملاقات کی اور انہیں ان کی ہمت پر ایوارڈ بھی دیا۔ اداکارہ نے اس موقع پر ان میں ان مزید جوش وخروش بڑھانے کیلئے ولولہ انگیز خطاب بھی کیا۔ اداکارہ اس موقع پر کہنا تھا کہ ایسی خواتین سے ملنا باعث فخر ہے جنہوں نے سرطان جیسی بیماری کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس بیماری کو مات دے کر صحت مندانہ زندگی بسر کر رہی ہیں۔ اداکارہ کی نئی آنے والی فلم کیباریٹ ہے جو جلد ہی مکمل کی جائے گی۔

مزید : کلچر