سُریلی آواز کی بدولت پس پردہ آواز میں اپنا مقام بنایا،مائرہ نظامی

سُریلی آواز کی بدولت پس پردہ آواز میں اپنا مقام بنایا،مائرہ نظامی
 سُریلی آواز کی بدولت پس پردہ آواز میں اپنا مقام بنایا،مائرہ نظامی

  

لاہور( فلم رپورٹر ) اداکارہ مائرہ نظامی نے اپنی سُریلی آواز کی بدولت پس پردہ آواز میں بھی اپنا مقام بنا لیا تفصیلات کے مطابق عنقریب مقامی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترکش ڈرامہ” ایکی دنیا“میں اکھڑکالج گرلز کے کردار کی پس پردہ آواز اور ہداتکارہ زینب ایوب کی کارٹون سریل ”تارچن اینڈ فرینڈ ز“ گل چن کے رول میں مائرہ نظامی نے پس پردہ آواز ریکارڈ کروائی۔ڈاریکٹرجمشید بدرکا کہنا ہے کہ اللہ نے مائرہ نظامی کواداکاری کے ساتھ ساتھ بہترین آواز بھی بخشی ہے اِن کی آواز میں ایسا جادو ہے کہ ترکش ڈرامہ کے کردار کی ڈبنگ کرنے ہو یا بچوں کے کارٹون سریل کی پس پردہ آواز ڈب کرنے ہو وہ اُس میں کمال مہارت سے حقیقت کا رنگ بھر دیتی ہیں ۔مائرہ نظامی کا کہنا اداکاری کے سا تھ اللہ تعالیٰ نے مجھے اچھی آواز بھی دی ہے جس کا میں جتنا شُکر کروں کم ہے۔

۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے لاہور کے معروف فوٹوگرافر اشرف ناگی نے ویسٹررن وایسٹررن تھیم میں فوٹو شوٹ کیا ہے جو کہ جلد شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا ۔

مزید : کلچر