فلم”ڈریون“بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے،مائیکل ہڈسن،کامران فائق

فلم”ڈریون“بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے،مائیکل ہڈسن،کامران فائق
فلم”ڈریون“بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے،مائیکل ہڈسن،کامران فائق

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایوارڈ یافتہ فلمیں بنانے والے معروف ڈائریکٹر مائیکل ہڈسن نے کہا ہے کہ فلم”ڈریون“بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائی گئی ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں فلم کے پروڈیوسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر”ڈریون“کی ہیروئن آمنہ الیاس،اداکار عظیم سجاد،عدنان شاہ ٹیپو،کو پروڈیوسر نوید محمود اور میک اپ آرٹسٹ ہنی بھی موجود تھے۔مائیکل ہڈسن اور کامران فائق نے کہا کہ فلم میں کام کرنے والے تمام فنکاروں نے بہترین کام کیا ہے ہمیں امید ہے کہ یہ فلم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی ۔اس فلم کا پوسٹ پروڈکشن کام مکمل ہوگیا ہے اور جلد ہی اسے عام نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں ہیروئن آمنہ الیاس نے کہا کہ اس فلم میں میں میرا ایک منفرد کردار ہے میں اس فلم کی کامیابی کے لئے پر امید ہوں۔عظیم سجاد اور عدنان شاہ ٹیپو نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کیا جبکہ جاوید شیخ نے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ فلم میکنگ کے ٹرینڈ میں تبدیلی آرہی ہے اس فلم کو دیکھنے کے بعد لوگ یہ بات ضرور کہیں گے کہ ہم لوگ بھی اعلیٰ اور میاری کام کرسکتے ہیں ۔پریس کانفرنس کے اختتام پر میڈیا کو فلم کا ٹیزر دکھایا گیا۔

مزید : کلچر