اداکاری کی طرح سماجی میدان میں بھی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں،ماہ نور

اداکاری کی طرح سماجی میدان میں بھی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں،ماہ نور
اداکاری کی طرح سماجی میدان میں بھی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں،ماہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر ماہ نور نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں اداکاری کی طرح سماجی میدان میںبھی شہرت اور مقام حاصل کروں جس کے لئے دن رات محنت کر رہی ہوں ۔ گزشتہ روز محفل تھیٹر میں ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نورنے کہا کہکاشف پرنس ایک بڑا فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی تھا۔مجھے اس کے دنیا سے چلے جانے کا دلی دکھ صدمہ ہے مجھے ابھی تک اس کی موت کا یقین نہیں آتا اللہ اس کی مغفرت فرمائے اور اسے جنت الفردوس میں جگہ عطاءکرے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عوام کے ساتھ فنکار برادری بھی پریشانی کا شکار ہے ، شوبز کی بگڑتی صورتحال نے فنکاروں کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے ، ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے آپس میں محبت اور بھائی چارے کی فضاءکو دوبار سے قائم کرنا ہو گا ۔ ماہ نور نے کہا کہ محفل تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامے میں میرا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ شائقین ڈرامہ میرے کردار و ڈانس کو بہت پسند کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ فارغ اوقات میں اپنے گھر کی طرف خصوصی توجہ دیتی ہوں ۔ موجودہ دور کے کمرشل تھیٹر کی ناکامی کی بڑی وجہ سکیورٹی اور میرٹ کو نظر انداز کرنا ہے ۔ یہ مسائل ہم نے خود ہی پیدا کیے ہیں اب ہمیں ان مسائل کے حل تلاش کرنے ہوں گے ۔

مزید : کلچر