جنوبی افریقہ اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان آج ون ڈے کھیلاجائیگا

جنوبی افریقہ اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان آج ون ڈے کھیلاجائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بینوئی ( نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ اے اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا 5 واں میچ آج کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ سیریز میں انگلینڈ لائنز کی ٹیم کو 3-0 سے برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کے ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ ایک روزہ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی تھی جو ڈرا ہوگئی تھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم اس ون ڈے میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے خاص طور پر انگلینڈ لائنز کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس میچ میں ہم کامیابی حاصل کرکے سیریز4-0 سے اپنے نام کریں گے ۔