برازیلین فیلپ نسر نے فارمولا ون ٹیسٹنگ ایونٹ میں حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا

برازیلین فیلپ نسر نے فارمولا ون ٹیسٹنگ ایونٹ میں حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا

سپین( نیٹ نیوز)برازیلین فیلپ نسر نے فارمولا ون ٹیسٹنگ کے تیسرے روز سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ سپین کے جیریز انٹرنیشنل فارمولا ون سرکٹ پر ٹیسٹنگ ایونٹ کے تیسرے روز ڈرائیورز نے جیت کے لیے خوب زور لگایا ۔ سیزن کی پہلی فارمولا ون ریس کے ٹیسٹنگ ایونٹ میں ساؤبر ٹیم کے فیلپ نسر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ برازیلین ڈرائیور مقررہ فاصلہ 1 منٹ 21 اعشاریہ پانچ چار سیکنڈز میں طے کر کے تیز ترین ڈرائیور قرار پائے ۔

فن لینڈ کے کیمی ریکونن کی دوسری اور جرمنی کے نیکو روزبرگ کی تیسری پوزیشن رہی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی