کینبرا ،اے سی ٹی اے ایم ٹی گولڈ ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

کینبرا ،اے سی ٹی اے ایم ٹی گولڈ ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

کینبرا ( نیٹ نیوز) ٹینس آسٹریلیا کے زیر اہتمام اے سی ٹی اے ایم ٹی گولڈ ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا ۔8 فروری تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں منز سنگلز ، ویمنز سنگلز، منز ڈبلز اور ویمن ڈبلز کے مقابلے ہونگے ۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے انٹری 11 دسمبر کو کھولی گئی تھی جبکہ 22 جنوری انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی جبکہ 29 جنوری انٹری واپس لینے کی ڈیڈ لائن مقرر رکھی گئی تھی ۔

ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ اس ایونٹ کے بہترین انعقاد کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے گئی ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کینبرا کو دی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی