ایف اے فٹبال کپ،مانچسٹریونائیٹڈ نے کیمبرج کو ہرادیا
لندن( نیٹ نیوز) مانچسٹریونائیٹڈ نے کیمبرج یونائیٹڈ کوتین صفرسے شکست دے کرایف اے فٹبال کپ کے پانچویں راؤنڈکیلئے کوالیفائی کرلیا۔اولڈ ٹریفورڈ پرکھیلے گئے ر ی پلے میچ میں مانچسٹریونائیٹڈ نے کیمبرج کوزیرکرتے ہوئے اپنے آپ کومزید شرمندگی سے بچالیا، مانچسٹریونائیٹڈ نے فورتھ ٹئیرسائیڈ کیمبرج کیخلاف میچ بغیرکسی گول کے برابرکھیلا تھا، یوآن ماتا نے اینگل ڈی ماریہ کے کراس پرگول کرکے مانچسٹریونائیٹڈ کوایک صفرکی برتری دلائی، بتیسویں منٹ میں مارکوس روجونیوین پرسی کے کراس پرہیڈکے ذریعے گول کرکے برتری کودوگنا کردیا،مانچسٹریونائیٹڈ کی جانب سے تیسرا اورآخری گول متبادل کھلاڑی جیمزولسن نے کھیل ختم ہونے سے سترہ منٹ قبل کیا،لوئی وان گال کی ٹیم پانچویں راؤنڈ میں پریسٹن نارتھ اینڈ کا سامنا کرے گی۔